
مصری اسی سالہ خاتون سمیر نے بوڑھاپے کے باجود قرآن سیکھنے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ حفظ قرآن کا شوق باعث بنا کہ میں نے اس عمر میں بھی قرآن سیکھنے کا عمل مکمل کیا۔
اسی سالہ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ پہلی بار میں نے نواسوں سے حفظ قرآن کے حوالے سے شوق کا اظھار کیا اور انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میں نے پڑھنے اور سیکھنے کی مشق شروع کی اور تین مہینے میں ابتدائی مرحلہ مکمل کیا۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے رمضان مبارک میں قرآن مکمل کیا۔
مصری حکومت نے آخری سالوں میں بزرگوں کے اسکول اور تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس بزرگ خاتون نے انہیں مدارس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد حفظ کا ارادہ کیا ہے۔/