فوڈ پروگرام کے نام پر ارب پتی اماراتی کا اسرائیل کو بڑی مدد

IQNA

فوڈ پروگرام کے نام پر ارب پتی اماراتی کا اسرائیل کو بڑی مدد

10:06 - August 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509960
فوڈ پروگرام کے نام پر ارب پتی اماراتی کا اسرائیل کو بڑی مدد
تہران(ایکنا) ایک معاشیاتی ویب سائٹ کے مطابق صیھونی رژیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی ارب پتی سرمایہ کار ۲۰۱۸ سے فوڈ پروگرام کے نام پر انکی مدد کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشیاتی ویب سائٹ کلکالیسٹ کے مطابق ارب پتی امارات سرمایہ کار اسرائیل فوڈ پروگرام کا بڑا اسپانسر شمار ہوتا ہے۔

 

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل میں آٹھارہ سال پہلے شروع ہونے والے فوڈ پروگرام میں پانچ ٹاپ افراد کے ناموں میں امارات کے کروڈ پٹی محمد العبار کا نام شامل ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان پانچ افراد نے مخفیانہ طور پر ایک سو ستر ملین ڈالر ہزاروں اسرائیلی خاندانوں کو امداد دیے ہیں۔

 

العبار امارات میں اسٹیٹ ایجنسی کے بڑے سرمایہ کاروں میں شمار ہوتا ہے جنکی کمپنی «اعمار العقاریة» دبئی میں برج خلیفہ بنا چکی ہے جو دنیا کا سب سے بلند مینار شمار ہوتا ہے۔

 

العبار  سال ۲۰۱۸ میں یعنی اسرائیل- امارات تعلقات سے پہلے ہی اس پروگرام میں شریک ہوچکا ہے اور رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کی وسعت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔

 

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق ان پانچ افراد جو اسرائیلی فوڈ پروگرام میں مدد کررہے ہیں مجموعی طور پر انکی امداد ۵۵۰ ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور یہ پانچ بڑے سرمایہ کاروں میں شمار ہوتا ہے۔

 

اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کرنے والی تحریک نے العبار کی اس امداد کی خبر کی شدید مذمت کی ہے۔/

 

3989081

نظرات بینندگان
captcha