اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم

IQNA

اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم

14:59 - August 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509967
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔

 

اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے۔

 

وزیراعظم نے اولمپک میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha