خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر

IQNA

خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر

11:55 - August 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509973
خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر
تہران(ایکنا) ایرانی ثقافتی مرکز میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے محفل مشاعرہ پاکستان-ایران دوستی کی علامت ہے- شعراء

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں واقع خانہ فرھنگ اسلامی جہوریہ ایران کوئٹہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک محفل مشاعرہ منعقد کی گیی جسمیں بڑی تعداد میں شیعہ سنی علما کرام، دانشور، طلبا، شعراء اور ایرانی سفارت کار موجود تھے۔

پاکستان کے یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ محفل مشاعرے میں شعرا کرام نے اپنے کلام  فارسی، اردو اور براہوی میں پیش کئے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت معروف اہل سنت کے قاری محمد اسماعیل نے حاصل کی ۔

تلاوت کلام پاک کے بعد خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے آزادی اقوام کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کیا ۔

خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر

تقریب میں دیگر مقررین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج گھٹن کے اس ماحول میں یومِ آزادی کو اس انداز میں منانے کا مقصد پاکستان اور پاکستانیت کو اجاگر کرنا اور اسکا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے اور اسی طرح اس محفل کا انعقاد خانہ فرھنگ ایران میں منعقد ہونا سب سے بڑی دلیل ہے کہ پاکستان- ایران میں دوستی کس قدر مستحکم ہے۔

معروف شاعر عرفان بیگ مشاعرہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جنہوں نے عالم اسلام میں ایران- پاکستان اور سعودی کی اہمیت پر گفتگو کی اور ایران دوستی کی تعریف کی۔

خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر

تقریب میں معروف اسکالر ڈاکٹر عطا الرحمن، قاری عبدالرحمن، مولانا حبیب شاہ چشتی، اہل تشیع کے امام جمعہ علامہ ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی، حجت الاسلام مبلغ اور دیگر علما موجود تھے،

خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر

شعرا کرام میں قیوم بیدار، عرفان بیگ، جاوید سرور، عمران ہاشمی، وقاص کاشی، اکبر ساسولی، اکبر انجم اور دیگر نامور شعراء اور ادبی شخصیات موجود تھیں۔

خانہ فرھنگ کوئٹہ ایران میں یوم آزادی پاکستان محفل مشاعرہ+ تصاویر

نظرات بینندگان
captcha