حضرت امام سجاد(ع) کی شہادت پرمجلس میں رهبر معظم انقلاب شریک

IQNA

حسینیه امام خمینی(ره)؛

حضرت امام سجاد(ع) کی شہادت پرمجلس میں رهبر معظم انقلاب شریک

8:28 - August 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510058
تہران(ایکنا) شب شهادت سیدالساجدین حضرت امام علی‌بن الحسین علیه‌السلام کی مجلس حسینیه امام خمینی(ره) میں منعقد کی گیی۔

مقام معظم رهبری ویب سائٹ کے مطابق حضرت امام سجاد(ع)  کی شہادت کی رات پر مجلس سے حجت‌الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کیا اور دینداری، غلطیوں سے محفوظ رہنے اور بندگی خدا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ

بہترین دعا عاقبت بخیر ہونے کی دعا ہےاور اس مقصد کے لیے انسان کو ہر موقع پر اپنی درست ذمہ داری کی شناخت کرنی ہوگی اور خدا کے احکام کےسامنے تسلیم ہوکر نفس کی خواہشات سے پرہیز کرنا ہوگا۔

 

حجت الاسلام عالی نے واقعہ کربلا کے بعد کے معاشرے اور بنی امیہ کے دور کے حوالے سے کہا: اس سخت ترین حالات میں حضرت امام سجاد(ع) نے دعا کے زریعے سے معاشرے کو معنی خیز مناجات کے زریعے سے خود سازی اور شاگردوں کی تربیت کی کوشش کی اور پیغام کربلا اور تحریک عاشورا کو عام کرنے کے حوالے سے سرگرمی جاری رکھی۔

مجلس کے اختتام پر حجت‌الاسلام شحیطاط نے مقتل اور مصائب اہل بیت بیان کیا۔/

 

نظرات بینندگان
captcha