چینی باشندے افغانستان میں اسلامی قوانین کا احترام کریں- چینی سفارت خانہ

IQNA

چینی باشندے افغانستان میں اسلامی قوانین کا احترام کریں- چینی سفارت خانہ

9:43 - August 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510065
چینی باشندے افغانستان میں اسلامی قوانین کا احترام کریں- چینی سفارت خانہ
تہران(ایکنا) کابل میں چینی سفارت خانے نے چینی باشندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسلامی قوانین پر عمل اور احترام کریں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق چین نے افغانستان میں مقیم چینی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اسلامی آداب  ورسوم جیسے حجاب وغیرہ اور دیگر احکامات کا مکمل احترام کریں۔

 

چینی سفارت نے بیان میں کہا ہے کہ چینی باشندے حامد کرزائی کابل ائیرپورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔

 

گذشتہ مہینے کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے طالبان وفد سے ساحلی شہر تیانجین میں ملاقات کی اور امید کا اظھار کیا تھا کہ افغانستان میں معتدل حکومت قایم ہوگی۔

 

طالبان ترجمان سهیل شاهین نے بھی افغانستان کی تعمیر نو میں چینی شمولیت کا خیر مقدم کیا اور اسے دونوں ممالک میں دوستی کی علامت قرار دی۔

 

سهیل نے  CGTN چینی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا: چین ایک عظیم اقتصادی ملک ہے اور وہ افغانستان کے تعیمر نو میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔/

3992147

نظرات بینندگان
captcha