‏کویت؛ چوبیسواں بین الاقوامی حفظ و قرآت مقابلہ

IQNA

‏کویت؛ چوبیسواں بین الاقوامی حفظ و قرآت مقابلہ

9:05 - August 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510105
تہران(ایکنا) ادارہ اوقاف کویت کے مطابق بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت و حفظ قرآن منعقد کیا جارہا ہے۔

ادارہ اوقاف کویت کے نمایندے منصور الصقعبی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت و حفظ قرآن ادارہ علوم قرآن اور اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

 

الصقعبی کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا مقصد کویتی جوانوں کو قرآن مجید کی جانب متوجہ کرانا اور قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے جبکہ کویتی جوانوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھی تیار کیا جارہا ہے۔

 

کویتی نمایندے نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مذکورہ قرآن مقابلہ «اِطْمَئِن» کے عنوان سے امیر کویت کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ مقابلوں کا فائنل مرحلہ اکتوبر میں منعقد ہوگا جو دوہفتوں تک جاری رہیں گے جنمیں طلبا اور طالبات حصہ لے رہی ہیں۔

 

مقابلوں کی نظارت کرنے والے مآرب اليعقوب کا اس بارے میں کہنا تھا: مقابلوں کا مقصد کتاب الہی کی ترویج ہے اور اس میں کویت کے چالیس فلاحی اور قرآنی ادارے حصہ لیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلہ گذشتہ سالوں کی طرح ہوگا جسمیں پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ پچاس ہزار دینا انعام دیا جائے گا اور تین دیگر نمایاں پوزیشن لینے والوں کو بھی انعامات دیے جائِیں گے۔/

3993106

نظرات بینندگان
captcha