مصری قاری کا نیا انداز تلاوت

IQNA

مصری قاری کا نیا انداز تلاوت

9:09 - September 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3510140
تہران(ایکنا) محمد تاج‌الدین کمال نے قرآئات عشرہ پر تسلط کے ساتھ نیا انداز تلاوت متعارف کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصری صوبہ المنیا کے شہر العدوہ کے رہنے والے جوان محمد تاج‌الدین کمال نے قرآئات عشر پر کامیابی سے تسلط حاصل کرلیا ہے۔

 

محمد تاج‌الدین کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے چوتھی کلاس سے حفظ پر کام شروع کیا اور میڈل اسکول میں انہوں نے حفظ مکمل کرلیا اور پھر تجوید سیکھنے کی طرف آئے اور اس پر عبور حاصل کیا۔

 

 

مصری جوان کا کہنا تھا: «میرا گھرانہ قرآنی گھرانہ ہے جہاں سب حافظ قرآن ہیں، میرے والد معروف قرآء جیسے عبدالباسط، منشاوی، طوبار وغیرہ کے ساتھ نشت و برخاست کرتے».

 

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے قرآت کے میدان میں بڑے قرآء کی تقلید کی بجائے نیا انداز تخلیق کیا ہے اور وہ خدا کی دی ہوئی خوبصورت آواز اور صلاحیت پر شکرگذار ہے۔

 

التاج کا کہنا ہے کہ انہوں نے صفحہ اور آیات نمبر کے ساتھ حفظ کیا ہے اور وہ اس کو عظیم نعمت سمجھتا ہے، وہ اس وقت وزارت اوقاف کے خطیب ہے اور الازھر سے وابستہ ہے۔

 

مصری جوان کا کہنا تھا کہ قرآنی علوم بہت وسیع ہیں، میں نے حفظ کے بعد قرآت عشر پر عبور حاصل کیا اور میرا پیغام ہے کہ حفظ قرآن ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے اور قرآن ہی زندگی کو روشنی اور نور عنایت کرتا ہے۔/

3993405

نظرات بینندگان
captcha