لبنان علما کونسل کے سربراہ کی وفات + زندگینامه

IQNA

لبنان علما کونسل کے سربراہ کی وفات + زندگینامه

9:57 - September 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3510167
تہران(ایکنا) علامه عبدالامیر قبلان علالت کے بعد دارفانی سے کوچ کرگیے۔

لبنانی مجلس اعلاء کے سربراہ  علامه شیخ عبدالامیر قبلان رئیس ہفتے کی رات ایک عرصہ علالت میں رہنے کے بعد دار بقاء کو سدھر گیے۔

 

«المیادین» نیوز اور لبنان کے «النهار» نیوز اور  MTV چینل کے مطابق علامه شیخ عبدالامیر قبلان کے اہل خانہ نے انکی وفات کی تصدیق کی ہے۔

 

گذشتہ مہینوں میں علامه شیخ عبدالامیر قبلان صاحب کئی بار طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال داخل ہوگیے تھے۔

 

علامه شیخ عبدالامیر قبلان سال ۱۹۳۶ کو جنوبی لبنان کے علاقے میس جبل میں پیدا ہوئے تھے اور انکے والد محمد علی قبلان اور جد موسی قبلان بھی معروف علما گذرے ہیں۔

 

انہوں نے نجف اشرف سے تعلیم حاصل کی اور اجتہاد کے درجے پر فایز ہوئے، انکے اساتذہ میں آیت الله خوئی، سیدمحمدباقر صدر، آیت‌الله حکیم اور سیدحسین حمامی جیسے بزرگ علما شامل ہیں۔

آپ لبنانی مجاہد امام موسی صدر اور شیخ مهدی شمس‌الدین کے قریبی دوست رہے۔

انکی تصنیفات میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:

عقیدة المؤمن؛

أشعة من حیاة الرسول؛

المنافقون فی القران؛

خلق المؤمن؛

عمل المؤمن؛

الجدید فی قواعد اللغة العربیة؛

کتاب الکبائر؛

کتاب الغیبة؛

من وحی رمضان؛

فی قواعد الهمزة؛

من وحی عاشوراء؛

کیف تصلی الصلاة الصحیحة؛

الصوم، إرادة وعزیمة و جهاد؛

فی رحاب الإمام السجاد؛

علی ضفاف الغدیر (در ایران چاپ شده)؛

خیر الکلام؛

سلسلة رجال ومواقف؛

شرح دعاء الإمام زین العابدین فی مکارم الأخلاق.

معاشرتی خدمات

علامه شیخ عبدالامیر قبلان لبنان واپسی کے بعد جنوبی بیروت میں برج البراجنه میں مصروف عمل ہوئے جہاں کئی ایک ادارے بنائے گیے۔

مسجد و حسینیه الإمام الحسین(ع)- برج البراجنة. مدرسة التکامل الإسلامی، أهل البیت(ع) میڈیکل سنٹر، ڈینٹل سنٹر، حریک مدرسہ، اولڈ ہاوس سنٹر، مدرسه و حسینیه  فرفریا- بلاد جبیل. مسجد أهل البیت و حسینیة الإمام الصدر- شبریحا (قضاء صور)، مسجد و حسینیة  کفرا (الجنوب)، مسجد و حسینیه  (بیت شاما-البقاع)، ہسپتال اور لائبریری وغیرہ شامل ہیں۔

علامه شیخ عبدالامیر قبلان سال ۲۰۰۰ کومرحوم شیخ مهدی شمس‌الدین کی وفات کے بعد مجلس اعلا لبنان کے سربراہ منتخب ہوئے۔

 

شیخ عبدالامیر قبلان تاکید فرماتے تھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی دنیا کے علمبردار ہے اور اسلامی وحدت اور فلسطین امور کے حوالے سے انکی حمایت لازم ہے۔/

3995113

نظرات بینندگان
captcha