
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرانے کے حوالے سے " قرآنی ٹکنیکها برای کامیاب زندگی" Quranic Techniques for Successful Life کے عنوان سے سیمینار کے پہلے دن طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔
پہلا سیشن گذشتہ روز شام 4:30 بجے … بمقام میجر نادر هال علمدار روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
سیمینار سے معروف عالم دین ڈاکٹر سید احمد کاظمی آف قم نے قرآنی نگاہ سے کامیاب زندگی کے اصول پر روشنی ڈالی۔
سیمینار کا دوسرا اور آخری سیشن آج سہ پہر ساٹھے چار بجے منعقد ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ سیمینار کا اہتمام مصباح القرآن اکیڈمی نے کیا ہے جو معاشرے میں قرآنی سرگرمیوں میں ایک عرصے سے فعال کردار ادا کررہی ہے۔/







