فلسطینی میڈیا کے مطابق مذکورہ قرآنی نسخہ داراللبنانیة پبلیکیشنز بیروت سے شایع کیا گیا ہے اور اسکا رجسٹریشن نمبر (۴۱) ہے جو تاریخ ۲۶/۴/۲۰۱۵ تحقیقات اسلامی اکیڈمی الازهر الشریف سے صادر شدہ ہے۔
مفتی اعظم قدس شریف نے تمام کتابخانوں، اشاعتی اداروں اور افراد جنکے پاس یہ قرآنی نسخہ موجود ہے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اسس نسخے کو دارالفتاء کے پاس جمع کرا دیں تاکہ اس حوالے سے ضروری اقدام اٹھایا جاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اشاعت کے وقت دقت سے کام لیا جائے اور خاص کر کاپی پیسٹ کے وقت درستگی قرآن کو مدنظر رکھا جائے۔/