جنیوا: قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی جبری تدفین کیخلاف بڑا احتجاج

IQNA

19:19 - September 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510301

جنیوا: قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی جبری تدفین کیخلاف بڑا احتجاج

شرکا نے کفن کے ساتھ لیٹ کر میت کی صورت میں احتجاج کیا۔

جنیوا: قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی جبری تدفین کیخلاف بڑا احتجاج

ایکنا (دنیا نیوز) کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے صدر دفتر کے باہر قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر کے باہر شرکا نے کفن کے ساتھ لیٹ کر میت کی صورت میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرحوم سید علی گیلانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین کے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ کشمیری نوجوانوں کا قتل روکنے اوراقوام عالم کو بیدار ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha