حکومت پاکستان کا ٹی ٹی پی سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ/ عارضی جنگ بندی شروع

IQNA

حکومت پاکستان کا ٹی ٹی پی سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ/ عارضی جنگ بندی شروع

11:23 - October 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510343
اسلام آباد حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جواب میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ترک ٹی وی سے انٹرویو میں بتایا  کہ ان کی حکومت تحریک طالبان پاکستان سے غیر مسلح ہونے کے بارے میں مذاکرات کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت ٹی ٹی پی کے بعض گروہوں سے رابطے میں ہے اور اگر تحریک طالبان پاکستان ہتھیار ڈال دے تو اس کے اراکین کو معاف کیا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ ملک میں عام شہری کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ کہ ٹی ٹی پی سے ان کی حکومت کے مذاکرات افغان طالبان کے تعاون سے انجام پا رہے ہیں۔

انھوں نے اسی کے ساتھ افغانستان میں آنے والی تبدیلی اور طالبان کے برسراقتدار آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

 

زرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکے بعض رہنماوں کا حکومت سے مذکرات کا سلسلہ شروع ہے اور اس حوالے سے بیس اکتوبر تک جنگ بندی شروع کردی گیی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha