
باکو میں ایرانی سفارت خانے نے باکو میں ایرانی سپریم لیڈر اور آیت اللہ خامنہ ای کے نمایندے خاص حجت الاسلام سیدعلی اکبر اجاق نژاد کے دفتر بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے یہاں ایرانی ثقافتی مرکز کے عزا خانے کو بند کیا گیا ہے اور دفتر کھلا ہے۔
سفارت خانے کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز باکو کے پولیس کے کچھ لوگ آئے
اور حسینیه اهل بیت علیهم السلام (معروف حسینیه ایرانیان) میں واقع عزا خانہ اور دفر امام جمعه حضرت حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد سے کہا گیا کہ تا اطلاع ثانی یہ مرکز بند رہے گا۔
سفارت جمهوریہ اسلامی ایران باکو کے بیان میں کہا گیا ہے: اس موضوع پر فوری طور پر سفارت کاری کی گیی اور عزا خانہ کھولنے کی کوشش جاری ہے اور فی الحال صفر کی مجالس عزا خانے میں منعقد نہیں ہوں گی۔
اس سے پہلے آذرباِئیجان کی وزارت داخلہ کے ترجمان احسان زاھداف نے اعلان کیا تھا کہ امام جمعہ حجت الاسلام سیدعلی اکبر اجاق نژاد کے دفتر کو باکو میں بند کردیا گیا ہے۔
آخری دو ہفتوں میں ایران اور آذربائیجان کے اعلی حکام اور تعلقات میں تناو آچکا ہے۔/