
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہزارہ ٹاون میں علاقے کے عوام کے زیر اہتما م جامع مسجد رضویہ سے بعد از نماز جمعہ ریلی فحاشی، گیم زون اور بے حیائی کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔
منتظمین کے مطابق زمہ دار افراد اور دینی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ منظم ہو کر معاشرے میں بے پردگی، گم راہی اور فحاشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

منتظمین کے مطابق خواتین میں بے پردگی، بچوں کے قیمتی وقت کو گیم زون میں تباہ کرنے اور فحاشی کے پروگرامز پر خاموشی سے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جس کے خلاف بروقت اقدام نہ کیا گیا تو معاشرہ برباد ہوسکتا ہے۔