
السومریه نیوز کے مطابق معروف شیعہ مرجع تقلید دفتر آیتالله سیستانی سے غیر اسلامی جشن و تقریب میں شرکت بارے سوال کیا گیا ہے ۔
سوال اور فتوی کا متن کچھ یوں ہے:
سؤال: کیا غیر اسلامی تقاریب میں شرکت جایز ہے؟
جواب یا فتوی آیت الله سیستانی: اگر تقریب فسق و گناہ سے پاک ہو اور گمراہی کا سبب نہ ہو تو شرکت میں مسئلہ نہیں۔
آیتالله سیستانی اس سے پہلے بھی سال نو کی تقریب وغیرہ میں شرکت بارے جواب دے چکا ہے جس میں انکا کہنا تھا : «اس شرکت میں اشکال یا مانع نہیں مگر یہ کہ گمراہی کا سبب یا گناہ کا باعث نہ بنے.»