مقاومتی شہدا کا خون بہاء غاصبوں کا انخلا

IQNA

بغداد ملین مارچ؛

مقاومتی شہدا کا خون بہاء غاصبوں کا انخلا

7:41 - January 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511007
تہران(ایکنا) لاکھوں عراقی مظاہرین نے شہداء مقاومت سلیمانی و ابومھدی کی برسی پر مظاہرہ کیا اور غیرملکی فورسز کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

السومریہ نیوز کے مطابق عراقی دارالحکومت میں مقاومتی شہدا سردار قاسم سلیمانی اور ابومھدی کی شہادت کی دوسری برسی منائی گیی جسمیں لاکھوں عراقی شریک تھے۔

 

عراق کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے لاکھوں عراقی شہریوں میں نامور علما، سیاسی اور مذہبی شخصیات شامل تھیں جنمیں الفتح کے هادی العامری، اور حشد الشعبی کے رہنما عبدالعزیز المحمداوی قابل ذکر ہے۔

.

تجمع میلیونی بغداد به مناسبت سالگرد شهادت سردار سلیمانی:خون‌بهای این شهدا خروج کامل نظامیان اشغالگر است

اجتماع میں  نجباء تحریک کے جنرل سیکریٹری اکرم الکعبی، حشد الشعبی کے سربراہ، فالح الفیاض، اور عراقی علما الاینس کے سربراہ  خالد الملا بھی شریک تھے۔

تجمع میلیونی بغداد به مناسبت سالگرد شهادت سردار سلیمانی:خون‌بهای این شهدا خروج کامل نظامیان اشغالگر است

اس عظیم اجتماع کی دعوت شہداء مقاومت کی دوسری برسی کے حوالے سے دی گیی تھی جب کہ مہمانوں کی پذیرائی کا عمدہ اہتمام کیا گیا تھا۔

سردار سلیمانی و ابومهدی المهندس کی دوسری برسی عین اس وقت آن پہنچی ہے جب اسی تاریخ کو غیرملکی فورسز کے انخلا کا وقت بھی مکمل ہوچکا ہے۔

 

حشد الشعبی کے فالح الفیاض نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ان عظیم کمانڈورں کی شہادت عراقی سالمیت پر بڑا حرف ہے اور ان فورسز کا انخلاء ہماری شرافت کی دلیل ہوگی۔

.

تجمع میلیونی بغداد به مناسبت سالگرد شهادت سردار سلیمانی:خون‌بهای این شهدا خروج کامل نظامیان اشغالگر است

 

 

الفیاض نے کہا کہ ہم ان عظیم شہدا سے عہد کرتے ہیں کہ شہادت و سعادت کے راستے پر آخری سانس تک قایم رہیں گے۔

 

الفیاض نے مرجع تقلید کو امت کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا: ہم ان رہنماوں پر فخر ہے جن کے ایک فتوے سے عراق کا امن ملا اور اب غیرملکی انخلاء ہی ہماری عزت کی نشانی ہوگی۔

انہوں نے عراقی حکومت پر زور دیا کہ وعدے کے مطابق غیرملکی فورسز کے انخلا کو فوری طور پر عملی کیا جئے کیونکہ انکی موجودگی سے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ملنے والا۔

تجمع میلیونی بغداد به مناسبت سالگرد شهادت سردار سلیمانی:خون‌بهای این شهدا خروج کامل نظامیان اشغالگر است

انہوں نے عراقی عوام کی بھرپور شرکت کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

الفتح الاینس کے هادی العامری نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ شہید کمانڈروں کا خون بہاء صرف غیرملکی انخلا ہوسکتا ہے۔

 

العامری نے کہا کہ مرجعیت کے فتوے اور ایرانی تعاون نے داعش کے شر سے عراق کو محفوظ رکھا اور ہم ان عظیم کمانڈروں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

 

عصائب اهل الحق کے جنرل سیکریٹری شیخ قیس خزعلی نے خطاب میں کہا کہ ان عظیم کمانڈروں کے خون نے کامیابی کو رقم کیا۔

انکا کہنا تھا کہ آج ہماری موجودگی کا مطلب ہے کہ ہم سردار سلیمانی و ابومهدی کو بھولے نہیں جنہوں نے ہمیں عزت دیا۔

خزعلی کا کہنا تھا: شهید قاسم سلیمانی ایران سے یہاں آیا اور اپنا لہو بہایا تاکہ ہم امن سے رہیں اور ہم بھی اس احسان کو فراموش کرنے والے نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: شہید حاج ابومھدی المہندس عراق کا عظیم فرزند ہے اور ان دو عظیم شہدا نے مزاحمت کی بنیاد قایم کی اور ہم خدا کے کرم سے کامیاب ہوئے۔/

4025193

نظرات بینندگان
captcha