
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ جموں میں واقعہ حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) میں 4 جنوری 2022 سے لے کر 6 جنوری 2022 تک ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں تین روزہ مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔
مجالس عزا سے مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) علامہ سید مختار حسین جعفری اور استاد حوزہ علمیہ امام محمد باقر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مظھر علی جعفری صاحب خطاب فرمائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 10 سے 12 جمادی الاولی تک بھی حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب سے ایام فاطمیہ کے عنوان سے مجالس عزا منعقد کی گئی تھیں کہ جن میں مومنین کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب سے ہر سال ایام فاطمیہ میں مجالس عزا اور عزاداری کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے کہ جس میں مومنین کرام کی قابل ذکر تعداد شریک ہوتی ہے اور اس سال بھی سالہائے سابق کی طرح با شکوہ مجالس عزا منعقد کی جائیں گی۔