پاک فوج نے کوئٹہ میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

IQNA

پاک فوج نے کوئٹہ میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

19:13 - January 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3511072
پاک فوج نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 شدت پسند تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سوشل میڈیا زرایع کے مطابق پاک فوج نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے  میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، تاہم اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
 
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق  کالعدم تنظیم سے ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے، جب کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
 
زراِیع کے مطابق ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتاَئے جاتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha