عراقی قرآء گروپ کی حجت‌الاسلام محمد ابوالقاسمی سے ملاقات

IQNA

عراقی قرآء گروپ کی حجت‌الاسلام محمد ابوالقاسمی سے ملاقات

7:26 - January 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511083
تہران(ایکنا) قرآنی ٹیم نے ایران میں حافظ اور مفسر قرآن ابوالقاسمی اور عصر ایران ثقافتی فاونڈیشن کے ڈائریکٹر مصطفی حسینی سے ملاقات کی۔

ایکنا نیوز کے مطابق عراقی قرآء و حفاظ گروپ کی قم  میں سرگرمی جاری ہے جہاں قرآنی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں۔

 آستانہ مقدس حسینی کے قرآنی ادارے سے وابستہ قرآء نے قم میں مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی سپریم کونسل کے رکن اور مفسر و حافظ قرآن حجت‌الاسلام محمد ابوالقاسمی  سے ملاقات کی۔

 

عراقی قرآء نے نشست میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد  حجت‌الاسلام محمد ابوالقاسمی نے گروپ سے گفتگو کی اور انکی قرآنی کاوشوں کو سراہا۔

 

انکا کہنا تھا: ایسے قرآنی پروگراموں سے نئی نسل  پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے قرآنی تعلیمات عام ہوسکتی ہیں۔

 

حجت‌الاسلام ابوالقاسمی نے اس امید کا اظھار کیا کہ کورونا بحران کے بعد سے قرآن سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔/

4027723

نظرات بینندگان
captcha