ایکنا انسٹاگرام پر محمدصدیق منشاوی کی سالگرہ

IQNA

ایکنا انسٹاگرام پر محمدصدیق منشاوی کی سالگرہ

7:26 - January 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511137
تہران(ایکنا) عالم اسلام اور مصر کے معروف قاری استاد محمدصدیق منشاوی کی سالگرہ پر ایکنا اسٹوڈیو میں آن لائن پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالم اسلام کے مایہ ناز قاری استاد محمدصدیق منشاوی کی ایک سو دوم برسی پر معروف قرآء کے ساتھ ایکنا اسٹوڈیو میں دوستانہ نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

اس پروگرام میں قرآنی ایکٹویسٹ اور قراء جیسے سیدمحسن موسوی‌بلده، جمعیت قرآنی هرمل لبنان  کے سربراہ طلال المسار، لبنانی قاری ، حسین حمدان قاری عراقی استاد اور قاری، یحیی الصحاف، اور شامی ماہر علوم قرآن رضوان درویش کی شرکت متوقع ہے۔

 

استاد صدیق منشاوی بیس جنوری ۱۹۲۰ کو مصری صوبہ سوہاج کے گاوں سوہاج میں پیدا ہوئے، وہ عالم اسلام کے مایہ ناز شافعی مسلک قاری تھے، انکے والد صدیق سید منشاوی اور انکے بھائی محمود صدیق منشاوی بھی نامور قراء گزرے ہیں۔

 

استاد محمد صدیق المنشاوی کی خوبصورت اور پرکشش آواز کی بناء پر انہیں «حنجره الباکیه» یعنی گریہ کناں آواز کو لقب دیا گیا تھا۔ استاد محمد صدیق المنشاوی ۴۹ سال کی عمر میں قاہرہ میں دار فانی سے کوچ کرگیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس عظیم قاری کی یاد میں نشست آج بروز بدھ ایرانی وقت کے مطابق چار بجے ایکنا قرآنی نیوز ایجنسی کے انسٹا گرام چینل پر منعقد ہوگی اور خواہشمند افراد ذیل کے لنکس پر پروگرام ملاحظہ کرسکتے ہیں:

iqna_video

ahsanolhadith_ir

4029591

نظرات بینندگان
captcha