شہزادی کونین کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا اہتمام

IQNA

شہزادی کونین کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا اہتمام

14:28 - January 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511166
خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی تنہا دخترگرامی ، بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہراء(س) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے امام رضا(ع) کے حرم میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا اہتمام کیا گيا.

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق ام ابیہا حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا  کی تاریخ ولادت با سعادت کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام  کے حرم مطہر کو بہت ہی شاندار انداز میں  مختلف رنگ کے پرچموں اورپھولوں سے سجایا گیا ہے اور چراغانی کی گئي ہے   
اس کےعلاوہ صحن انقلاب اور صحن آزادی  کے ایوان طلا  پردو بہت بڑے بینرز نصب کئے گئے  ہیں جن پر’’یافاطمہ بنت رسول اللہ/انا اعطیناالکوثر‘‘  اور ’’یا ام الحسنؑ والحسینؑ ‘‘ تحریر ہے ،خاص طور پرصحن پیغمبر اعظم(ص) کو مختلف رنگ کے پرچموں سے سجایا گیا ہے اور دوسرے صحنوں میں ’’اسعد اللہ ایامکم‘‘(مبارک بادی ) کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔
اسی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے مختلف رواقوں میں جشن و منقبت کی محفلیں بھی جاری ہيں شب ِولادت او رروز ولادت کا مرکزی پروگرام  حرم امام رضا (ع) کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد کیا جارہا ہے  
نماز مغربین کے فوراً بعد اردو زبان زائرین کے لئے رواق دارالرحمہ میں جشن کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ڈاکٹر سعادت علی سعادتی نے خوبصورت لحن میں  تلاوت کی اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی سیرت اور تعلیمات پر خطاب کیا  ،آخر میں محفل مقاصدہ بھی منقعد ہوئی جس میں اردو زبان شعرائے کرام نے حضرت زہراء(س) کی شان میں خوبصورت اشعار اور منقبتیں پڑھیں۔
پروگرام کے اختتام پر حرم حضرت امام علی رضا(ع) کی جانب سے اردو زبان زائرین میں متبرک تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔
قابل قابل ذکر ہے کہ حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے پورا سال مجالس و محافل جشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں زائرین بھرپور انداز میں شرکت  کرتے ہیں۔ 

نظرات بینندگان
captcha