ایکنا نیوز کے مطابق ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے جمعرات کو عراق کی فٹ بال ٹیم کو دلچسپ میچ میں شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کرلیا، میچ میں دونوں طرف کو گول کے مواقع ملے تاہم ایرانی ٹیم نے نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کی شاندار کامیابی کا جشن اس وقت پورے ایران میں منایا جا رہا ہے ۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایرانی پرچم لہرا کر اور ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب کو آزادی اسٹیڈیم میں ایران نے اپنے ایک اہم میچ میں عراق کی فٹ بال ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔ کل کے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنمیں خواتین بھی شامل تھیں۔/