ایران کی ایک سو اسی طلبہ یونینوں کا ہندوستانی مسلم طالبات کی حمایت کا اعلان

IQNA

ایران کی ایک سو اسی طلبہ یونینوں کا ہندوستانی مسلم طالبات کی حمایت کا اعلان

7:23 - February 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511336
ایران کی ایک سو اسی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونیوں نے ، ایران کی وزارت خارجہ سے ، ہندوستا ن میں مسلم طالبات کے پردے سے متعلق مشکلات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا زرایع کے مطابق 180 ایرانی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونینوں اور ملک کی عوامی تنظیموں نے ایران کی وزارت خارجہ کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں، ہندوستان مسلم طالبات کے حجاب سے متعلق مسائل پر ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

اس خط میں کہا گیا ہے کہ موصولہ خبروں اور رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی کرناٹک حکومت کے ایک فیصلے کے تحت اس ریاست کے اسکولوں میں اسلامی حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔خط میں آیا ہے کہ کرناٹک حکومت کا یہ فیصلہ اسلامی دنیا کی رائے عامہ میں بے چینی کا باعث بنا ہے اور اس معاملے میں خاموشی صحیح نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے کچھ دن قبل، اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت کرناٹک کے فیصلے کے خلاف پورے ہندوستان میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha