حماس، صھیونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا

IQNA

حماس، صھیونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا

7:49 - February 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3511352
تہران(ایکنا) فلسطینی تحریک حماس نے بیان میں صھیونی رژیم سے قیدیوں کے معاملے پر پیشرفت کی تردید کردی۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق حماس تنظیم کے رہنما اور امور اسرا کے انچارج زاہر جبارین نے بیان میں کہا ہے کہ عربی رپورٹوں میں قیدیوں کے معاملے میں پیشرفت کی خبروں میں حقیقت نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی پشرفت نہیں ہوئی ہے اور غاصب رژیم سے درست اقدام کی توقع بھی نہیں ۔

 

جبارین کا کہنا تھا : صھیونی رژیم کی جانب سے بیانات جاری کیے جاتے ہیں جنکا مقصد قیدیوں کے خاندان کی جانب سے دباو کو کم کرنا ہوتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ صھیونی رژیم قیدیوں کے معاملے میں کوئی عدم توجہ پر مختلف فورم سے شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

 

صھیونی چینل بارہ کے مطابق یہودی کنسٹ کے رکن امیلی مواتی جو سلامی کمیٹی کا رکن بھی ہے انکا کہنا تھا کہ غزہ سے قیدیوں کا تبادلہ امکان پذیر ہے اور جلد اس کا انجام متوقع ہے۔

 

حماس کے پاس جار صھیونی قیدی موجود ہیں جو غزہ جنگ ۲۰۱۴ میں انکے ہتھے چڑھے تھے اور اس کے بعد مزید دو اسرائیلی فوجی انکے قبضے میں آگیے تھے جن کے حوالے سے واضح اطلاعات موجود نہیں۔

 

مصر نے حماس اور صھیونی رژیم میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوشش کی ہے تاہم اب تک عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔/

4037703

 

نظرات بینندگان
captcha