سوشل میڈیا زرایع کے مطابق روضہ مبارک امام حسین کے جنرل سیکرٹریٹ نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعراجی سمیت مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کانفرنس کی تیاری کی کمیٹی کے چیئرمین سیف علی القرعاوي نے کہا کہ "امام حسینؑ کا روضہ اس کانفرنس کو سپانسر کرنے کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصے سے تیاری کر رہا ہے اور اس کا مقصد معاشرے کو اس گھناؤنے رجحان سے بچانا ہے۔"
القرعاوي نے عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کو بتایا کہ "کئی اداروں نے کانفرنس میں حصہ لیا، کچھ سائنسی، کچھ مذہبی، کچھ علمی، اور انہوں نے تمام قراردادوں اور ان تمام مقاصد میں اپنا کردار ادا کیا جو ہم نے کانفرنس کے لیے مقرر کیے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس کانفرنس میں 140 سے زائد ریسرچز نے حصہ لیا، جن میں سے 110 کو قبول کیا گیا اور دو روزہ اجتماع میں ان پر بحث کی جائے گی۔"