شب معراج کے موقع پرہزاروں فلسطینیوں کی مسجدالاقصی آمد

IQNA

شب معراج کے موقع پرہزاروں فلسطینیوں کی مسجدالاقصی آمد

7:52 - March 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511401
تہران(ایکنا) ہزاروں فلسطینی شب معراج نبی اکرم(ص) پر مسجد الاقصی پہنچے اور عبادت کے ساتھ مٹھائیاں بانٹی گئیں۔

عربی 21 نیوز چینل کے مطابق ہزاروں فلسطینی گذشتہ روز صبح ہی سے مسجد الاقصی پہنچنا شروع ہوئے جہاں شب معراج کے جشن کو منایا گیا۔

 

اس موقع پر صحن‌ مسجدالاقصی ، باب المجلس اور باب العامود میں ہزاروں لوگوں نے نماز و دعا کی اور شیرینی تقسیم کی گیی۔

 

چند ہفتے قبل ہی سے محله شیخ جراح قدس جہاں صھیونی فورسز لوگوں کو تشدد سے بیدخل کرنے کی کوشش کررہی ہیں وہاں پر سبیلوں کے ساتھ جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔

 

فلسطینی میڈیا کے مطابق شب اسراء و معراج النبی کا جشن مسجدالاقصی میں منانے کا پیغام یہ ہے کہ مسلمان اور فلسطینی قبلہ اول کے مقام سے عشق کرتے ہیں جواس وقت صھیونی محاصرے میں ہے تاہم فلسطینی اپنے قبلہ اول سے دست بردار ہونے والے نہیں۔/


4039461

نظرات بینندگان
captcha