امریکہ یوکراین بحران کا ذمہ دار ہے

IQNA

سیدحسن نصرالله:

امریکہ یوکراین بحران کا ذمہ دار ہے

7:19 - March 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511406
تہران(ایکنا) شہید رہنما سید عباس الموسوی کی 30ویں برسی پر خطاب میں کہا کہ حالات کو اس نہج تک پہنچانے کا ذمہ دار خود امریکہ ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے منگل کے روز حزب اللہ کے شہید رہنما سید عباس الموسوی کی 30ویں برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یوکرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اپنے ہتھیار دوسروں کے حوالے کرے گا اور ادھر ادھر کی ضمانتوں پر انحصار کرے گا وہ بعد میں ہتھیاروں کی بھیک مانگے گا۔

 

حسن نصر اللہ نے خبردار کیا کہ روس یوکرین تنازعہ کے اثرات پوری دنیا کے لیے بہت خطرناک ہیں

 

حسن نصراللہ نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے وہ زمینی صورت حال سے قطع نظر بہت خطرناک ہے۔

 

ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روس یوکرین تنازعہ کو کور کرنے میں مغربی میڈیا کے "دوہرے معیار" کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن جمعرات کو صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے اپنی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے کا حکم دینے کے بعد شروع ہوا۔

پوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ یوکرین سے الگ ہونے والی دو مشرقی جمہوریہ میں یوکرائنی فوج کی مداخلت کو روکنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کریں۔ روس نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع کو ایک خطرہ سمجھتا ھے۔

 

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یوکرین کے بحران سے نمٹنے میں مغرب کے دوہرے معیارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "مغرب کے موجودہ رویوں سے اس کے دوہرے معیارات کا پتہ چلتا ہے جب امریکی جنگوں سے اس کے موقف کا موازنہ کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف براہ راست محاذ آرائی کے علاوہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

 

سید حسن نصر اللہ نے نوٹ کیا کہ "یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار امریکہ ہے اور اس نے روس اور یوکرین دونوں کو مشتعل کیا ہے۔ امریکہ، ’شیطان بزرگ‘، جاری المیے اور خطرات کا ذمہ دار ہے،‘‘

 

انہوں نے مزید یہ سوال اٹھایا کہ جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو دنیا کا رویہ کیسا تھا اور جب روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا اب دنیا کیسا سلوک کر رہی ہے؟

 

حسن نصراللہ نے کہا، "امریکہ نے عالمی خاموشی کے درمیان افغان عوام کے پیسے سے ساڑھے 3 ارب ڈالر چرائے"

 

انہوں نے کہا کہ آج دنیا صرف مضبوط لوگوں کا احترام کرتی ہے اور امریکی جرائم کے سامنے خاموش ہے۔

4039648

نظرات بینندگان
captcha