کویت میں اشاعت و درآمد قرآن کے حوالے سے قانون سازی

IQNA

کویت میں اشاعت و درآمد قرآن کے حوالے سے قانون سازی

8:25 - March 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511456
تہران(ایکنا) کویت کے وزیر اوقاف و امور اسلامی نے اشاعت قرآن و در آمد قرآن کے حوالے سے ادارہ نظارت قرآن سے اجازت کو لازمی قرار دیا۔

نیوز ایجنسی الرای کے مطابق کویت کے وزیر اوقاف اسلامی عیسی الکندری نے ملک میں قرآن مجید کی اشاعت یا درآمد کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا کا اعلان کیا ہے۔

 

نئے حکمنامے کے مطابق کویت میں ہر طرح کے قرآنی نسخوں کی اشاعت یا درآمد پر پابندی ہوگی مگر یہ کہ اس سے قبل ادارہ نظارت سے اجازت لی جائے۔

 

حکمنامے کے مطابق ملک میں قرآن چھاپنے یا درآمد کے لیے اجازت نامہ دیکھانا لازمی ہوگا۔

 

 اس حکمنامے کو کویت کی وزارت اطلاعات یا انفارمیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

 

قرآن کی اشاعت کے لیے مذکورہ نسخے کی ایک سوفٹ کاپی مذکورہ ادارے کو پیش کرنا ضروری ہے۔

 

اس جدید حکمنامے کے مطابق درخواست دیکر قرآن مجید کی اشاعت یا درآمد ممکن نہیں جب تک خام نسخے کی آزمایش یا تحقیق نہ ہوگی ۔

 

حکمنامے کے مطابق مذکورہ ادارہ ہر قسم کی اشاعت کے حوالے سے ذمہ دار ہوگا تاہم قرآنی نسخے کا ادارے کو دیے گیے نسخے سے مطابقت ضروری ہوگی۔/

4041150

نظرات بینندگان
captcha