ایکنا نیوز کے مطابق آٹھ مارچ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سےتحریک بیداری امت مصطفی کے زیر انتظام خواتین کے شرف و مقام، عزت و وقار، بیداری وشعور، حقوق و کردار کے احیاءکے لیے نیز بھارت اور کشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی، عورت کا فاطمی روپ اجاگر کرنے، خواتین کو حجاب اور حیاءکے زیور سے آراستہ کرنے اور عورت کے حقیقی اسلامی مقام کی شناخت کے لیے مثالی وحدت کیساتھ تکریم خواتین ریلی سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں صبح 11 تا 1 بجے دن، ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نکالی گیی۔جس میں تمام اسلامی مسالک سے تعلق رکھنے والے جید علماءکرام نے خطاب کیا۔
تکریم خواتین ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ جواد نقوی، امیر العظیم، ذکر اللہ مجاہد و دیگر کا کہنا تھا کہ جھوٹے نعروں اور خواتین کی آزادی و حقوق کے نام پر عورتوں پر ظلم و ستم، جدید مغربی طریقہ ہے، مغرب کے برخلاف، خاندان اور عورت کے مقام و مرتبے کے سلسلے میں اسلام کا نظریہ بالکل واضح اور روشن ہے۔
ریلی میں خواتین کے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈ تھے جنمیں اسلامی نظام اور حجاب کے حق میں جب کہ فیمینزم اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خلاف نعرے درج تھے۔