ایران کا اسرائیل کو سخت جواب

IQNA

ایران کا اسرائیل کو سخت جواب

7:43 - March 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511495
اربیل میں موساد اڑے کو بلیسٹیک میزائیلوں سے مارنے کا اعتراف کرلیا/ ماجراجوئی بارے انتباہ بھی جاری

ایکنا نیوز کے مطابق کچھ عرصہ قبل کرمانشاہ میں ایک ڈرون ہیڈکوارٹر پر بمباری کی گیی اور اس ڈرون کو بھیجنے کے لئے کردستان کے علاقے کی زمین کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کچھ مادی نقصانات ہوئے۔ ایران میں اس کی لانچنگ سائٹ کا تعین کیا گیا تھا اور اسلامی انقلابی گارڈ کور نے درست معلومات اور دستیاب چارٹ کے مطابق دو رات قبل اس اسرائیلی ٹھکانے پر متعدد بیلسٹک میزائلوں سے بمباری کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں تین صہیونی اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک خاتون تھی اور سات دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

 

عراق کے علاقہ اربیل میں اسرائيل کی خفیہ ایجسی موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے بعد ایران کی سپاہ نے ایک بیان میں اسرائيل کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مکرر شرارت اور شیطنت کرنے سے باز رہے۔

 

دیگر زرایع کے مطابق ایرانی سپاہ نے شام میں 2 ایرانی فوجی مشیروں کی اسرائل کے ہاتھوں شہادت کا انتقام لیتے ہوئے اربیل میں اسرائيل کی خفیہ ایجسی موساد کے ٹھکانوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے تھے۔  ایرانی سپاہ نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے  اسرائیل کی کسی بھی  شرارت کا منہ  سخت جواب دیا جائے گا۔ کہا جتا ہے کہ ایرانی سپاہ کے حملے میں ایک درجن کے قریب اسرائیلی جاسوس ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

کہا جاتا ہے کہ آج جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ ترک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی اور اسرائیلی عناصر کے درمیان میٹنگ پوائنٹ تھی۔

نظرات بینندگان
captcha