عراق؛ آستانہ حسینی کے چاری قاری «قاری الرافدين» مقابلوں کے فاینل میں

IQNA

عراق؛ آستانہ حسینی کے چاری قاری «قاری الرافدين» مقابلوں کے فاینل میں

7:00 - March 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3511533
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے مطابق روضہ کے چاری قاری «قاری الرافدين» مقابلوں کے فاینل راونڈ کے لیے منتخب ہوگیے ہیں۔

آستانہ مقدس حسینی  کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقابلوں کی ججز کمیٹی کے مطابق عراقی شہر کوفہ کی معروف مسجد میں ہونے والے مقابلے  «قاری الرافدين» کے فاینل مرحلے میں منتخب ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جنمیں آستانہ امام حسین(ع) کے بین الاقوامی تبلیغاتی مرکز کے چار قاری آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

 

 مرکز تبلیغات و میڈیا شعبہ جو آستانہ مقدس امام حسین(ع) سے وابستہ ہے انکا کہنا تھا:  مسجد اعظم کوفه  کے ہال میں بیسویں قومی  حفظ و قرائت قرآن کریم مقابلہ بعنوان قاری الرافدین کا ابتدائی مرحلہ منعقد ہوا جو انجمن آداب اسلامی شعبه الانبار کے تعاون سے جاری ہے اس میں ۲۶ قاری اور حافظ عراق کے مختلف شہروں سے شریک ہیں۔

 

روضہ امام حسین علیہ السلام کے قرآنی شعبے کے مطابق مقابلوں میں طلبا جوش و خروش سے شریک ہیں جنمیں

۱۵ حفاظ کرام میں سے نو آستانے کے مراکز سے تعلق رکھتے ہیں جنمیں سے چار فاینل مرحلے میں پہنچے ہیں جن کے نام محمد أكرم نعيس، موسى أكرم نعيس، منتظر رعد البهادلي اور محمد حسن السعدي بتائے جاتے ہیں۔

 

قاری الرافدين مقابلوں کا فاینل مرحلہ چوبیس مارچ کو تمام شہروں کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔/

4044079

نظرات بینندگان
captcha