فلسطینی میڈیا کے مطابق خطیب مسجدالاقصی شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں یہودی آباد کاروں کی مزاحمت سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں اور تل ابیب کے حکام جواب دہ ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ مسجد الاقصی میں مزاحمت اور توہین کے اقدامات صھیونی حکام کے دعووں کے برعکس ہیں جو حالات کو معمول پر لانے کے بیانات دیں رہے ہیں۔
خطیب مسجدالاقصی کا کہنا تھا کہ تل ابیب کے حکام فریب کاری اور سازش سے خود کو پرامن اور منصف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔/