حماس کا ترکی اور بحرین سے معافی کا مطالبہ

IQNA

حماس کا ترکی اور بحرین سے معافی کا مطالبہ

10:35 - April 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511653
ترکی اور بحرین فلسطینی عوام سے تل ابیب آپریشن کی مذمت کرنے پر معافی مانگیں۔ حماس

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق حماس کے ترجمان نے تل ابیب آپریشن کی مذمت میں ترکی اور بحرین کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "یہ حملے فلسطینی عوام کے خلاف قابضین کے جرائم کے جواب میں ہیں۔"  ہم ترکی اور بحرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی مذمت واپس لیں اور  فلسطینی  عوام سے معافی مانگیں۔

۲۹ سالہ رعد فتحی عازم نے جمعرات کی شب تل ابیب کے ڈیزنگوف علاقے میں نائٹ کلب پر فائرنگ کی جس میں 2 صیہونی ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

 

اس سے پہلے فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ ویسٹ بینک میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پر رد عمل میں کہا تھا کہ مسلحانہ مزاحمت ہی ایک ایسا راستہ ہے جس سے غاصب حکومت کو جرم کے ارتکاب سے روکا جا سکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha