لندن میں عالمی یوم القدس ریلی کا اہتمام

IQNA

انسانی حقوق تنظیموں کے ساتھ؛

لندن میں عالمی یوم القدس ریلی کا اہتمام

10:01 - April 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511660
تہران(ایکنا) عالمی قدس ڈے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ رمضان کے آخری جمعے کو ریلی نکالی جائے گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق انجمن اسلامی و انسانی حقوق لندن تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی انسانی حقوق تنظیم ک تعاون سے مقامی وقت کے مطابق رمضان کے آخری جمعہ کو ڈاوننگ اسٹریٹ سے ریلی کا آغاز ہوگا جہاں مقررین خطاب کریں گے۔

 

 

انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے: یہ بہترین موقع ہے کہ دنیا بھر کے لوگ شدت پسندی، تشدد اور صہیونی آئیڈیالوجی سے نفرت کا اظھار کریں۔

 

آپارٹائیڈ رژیم سمجھتا ہے کہ وہ جس قدر بھی مظالم ڈھائیں گے دنیا اس سے غافل رہے گی اور رمضان کے مبارک مہینے میں بھی وہ اس سے باز نہیں آتا لہذا ضرورت ہے کہ سب اس کی مذمت کے لیے آگے بڑھیں۔

 

ریلی میں  In Mindsفاونڈیشن، اسکاٹ لینڈ فسلطین یکجہتی مرکز (PSC )، برٹش عوامی کمیٹی (MPACUK)، اسلامی اهل بیت فاونڈیشن  (Ahlul Bayt Islamic Mission (AIM))،  فونڈیشن یهودی Neturei Karta، انجمن اسلامی انسانی حقوق تنظیم  (IHRC)، یہودی چینل برائے  فلسطین (JNPانجمن خواہران جامعه اهل بیت (Ahlul Bayt Society Sisters). اور دیگر ادارے شامل ہوں گے۔

 

عالمی یوم قدس  امام خمینی(ره)، کی تجویز پر شرووع کیا گیا اور رمضان کے آخری جمعے کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

 

گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں قدس ڈے آن لائن منایا گیا۔/

 

4048325

نظرات بینندگان
captcha