برطانیہ کا جی سیون اور نیٹو ممالک سے روسی بحری جہازوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

IQNA

برطانیہ کا جی سیون اور نیٹو ممالک سے روسی بحری جہازوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

19:48 - April 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511665
روسی معیشت کو مزید کمزورکرنے کے لیے برطانیہ نے نئی حکمت عملی اپنا لی، جی سیون اور نیٹو ممالک سے روسی بحری جہازوں اور بندر گاہوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق یوکرائن کے ساتھ جنگ، روس کے لیے مزید معاشی مشکلات پیدا ہو گئیں۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ پابندیوں نے روس کے لیے 350 ارب ڈالر اور 60 فیصد غیر ملکی ذخائر کا حصول نا ممکن بنا دیا۔

 

دوسری جانب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے بھی روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ماسکو سے کاروباری تعلقات منقطع کر دیئے۔ ادھر میکسیکو میں موجود امریکا جانے کے خواہشمند سیکڑوں یوکرائنی شہریوں کو سپورٹس سینٹر منتقل کردیا گیا جسے حال ہی میں حکومتی شیلٹرمیں تبدیل کیا گیا تھا۔

 

گزشتہ ماہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک لاکھ یوکرائنی شہریوں کو ملک بھرمیں آباد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha