ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- گارڈین کے مطابق توہین کے خلاف مظاہروں میں مظاہرین کے علاوہ تین پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس نے سوئیڈن کے شہر لینشوپینگ میں توہین قرآن کریم کے خلاف جمع ہونے والے افراد پر دھاوا بولا جس سے جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
اس سے پہلے جمعرات کو پولیس نے اجازت دی تھی کہ ایک شدت پسند گروپ جو معروف اسلام مخالف سیاست دان راسموس پالوڈان سے وابستہ ہے احتجاج کریں تاہم مقررہ مقام پر پہچنے سے پہلے پولیس کے ساتھ اس تنظیم کی جھڑپ ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا: پولیس کے باہر نکلنے کے بعد حالات نارمل ہوئے۔
پولیس کے مطابق جھڑپوں میں اس کے تین اہلکار زخمی ہوئے جب کہ دو مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
قابل ذکر ہے کہ اسی دن شام کے وقت ایک اور مظاہرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو نورشوپینگ میں اعلان ہوا تھا تاہم یہ منعقد نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ ڈنمارک کا شدت پسند سیاست دان راسموس پالوڈان نے لینشوپینگ جعمرات کو پولیس کی حفاظت میں ایک قرآن مجید کو جلا چکا ہے۔
اس گروپ نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف کافی اقدامات کیے ہیں اور متعدد مظاہروں میں اس گستاخ تنظیم کی جانب سے قرآنی نسخے نذر آتش کیے گیے ہیں۔
اکتوبر میں مذکورہ گستاخ سیاست دان نے اعلان کیا تھا کہ وہ برلین میں اسلام اور مسلمان مخالف ایک مظاہرہ کرے گا جس پر اس کے جرمن میں داخلے ٌپر کچھ عرصے پابندی لگائی گیی تھی۔/