افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد و امام بارگاہ میں دھماکہ

IQNA

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد و امام بارگاہ میں دھماکہ

17:37 - April 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3511726
افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکے کی ذمہ داری تکفیری تنظیم داعش نے قبول کرلی ۔

آوا پریس کے کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک تیس سے زاید روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔
 
 کابل ٹائمز کے حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں جان بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مزار شریف میں شیعوں کی سب سے قدیم اور بڑی مسجد سہ دوکان پر وہابی  تکفیری دہشت گردوں نے بم  سے حملہ کردیا  اور تکفیری تنظیم داعش نے زمہ داری قبول کرنے کا اعلانن کیا ہے۔
 
مزار شریف میں ابو علی سینا بلخی  اسپتال کے سربراہ غوث الدین انوری کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بہت زخمی لائے گئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور شہداء کی تعداد میں اضآفہ ہوسکتا ہے۔ طالبان سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے صوبوں ننگر ہار اور قندوز میں بھی دھماکوں کی خبریں موصول ہوئي تھیں۔
 

.

نظرات بینندگان
captcha