اسلامی تعاون تنظیم کی ویب سائٹ کے مطابق چوتھا اسلامی تعاون تنظیم اجلاس سعودی عرب میں منعقد ہورہا ہے جسمیں مختلف ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ کے بعض ادارے، ہلال احمر اور بعض تحقیقی یا ریسرچ سنٹر کے نمایندے بھی شریک ہوں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا اہم مقصد اس تنظیم کو سرگرم کرنا، عالمی سطح پر ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ اور علاقائی و عالمی مشکلات میں اسلامی ممالک کے کردار کو اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر سفارت کاری کو فعال بنانا ہے./