وزیر توانائی خرم دستگیر چار روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

IQNA

وزیر توانائی خرم دستگیر چار روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

8:45 - June 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512107
پاکستان کو مزید بجلی دینے پر بات چیت ہوگی اور اس کے لیے پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے۔
 
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان چار روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ایران کے توانائی کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
 
وفاقی خرم دستگیرپاکستان میں توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کریں گے۔
 
واضح رہے کہ پاکستان نے بجلی ضروریات پوری کرنے کےلیے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
پاکستان نے گزشتہ دنوں بلوچستان کو فراہم کی جانے والی موجودہ 104 میگاواٹ بجلی کے علاوہ بجلی کی برآمدات میں 100 میگاواٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
 
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گوادر کیلیے سو میگا واٹ بجلی پراتفاق ہوا تھا جس پر ختمی بات چیت کےلیے وزیر توانائی ی خرم دستگیر ایرانی حکام سے بات چیت کری گے۔
 
واضح رہے کہ ایران میں بجلی کی پیداوار کا نظام سات ہمسایہ ممالک سے منسلک ہے جن میں افغانستان، پاکستان، عراق، ترکی، آذربائیجان، اور ترکمانستان شامل ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha