IQNA

زیاد نخالہ: فلسطین عرب اور اسلامی دنیا کی تمام لبرل قوتوں کا سنگم ہے

7:26 - June 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512154
فلسطینی کو روزہ مرہ ایجنڈا میں شامل اور مقاومت کی ثقافت کو عام کرنا ہوگا۔ کانفرنس سے خظاب

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے قومی عرب اسلامی کانفرنس میں کہا: دشمن نے فلسطینی عوام کا محاصرہ کرنے کے لیے ایک بڑا موڑ آپریشن کیا اور ہمارے لوگ مشکل اور پیچیدہ حالات کے باوجود ایک تاریخی عہد سے گزر رہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ "اسرائیل" بعض عرب ممالک کے لیڈروں کی حمایت سے ہمارے عوام کو دھونس دھمکی دے رہا ہے مگر ایسا ہونا ممکن نہیں۔

 

زیاد نخالہ نے فلسطین کو عرب اور اسلامی دنیا کی تمام قوتوں کا سنگم قرار دیتے ہوئے کہا کہ

 

آج ہمارا وطن ان بادشاہوں اور کمپنیوں کے ہاتھ میں ہے جنہیں امریکہ اور صیہونیوں کی حمایت حاصل ہے۔

 

فلسطینی رہنما نے تاکید کہ ہمیں مزاحمت کی ثقافت کو پھیلانا چاہیے اور فلسطین کو اپنے روزمرہ کے ایجنڈے کا عنوان بنانا چاہیے۔/

نام:
ایمیل:
* رایے:
* :