IQNA

عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے آزادی کا خواب ادھورا

8:35 - July 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512219
امریکہ کی قید میں رہائی کا خواب دیکھتیں، عافیہ صدیقی کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق امریکہ کی قید میں کئی سالوں سے رہائی کا خواب آنکھوں میں لئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ دنیا سے رخصت ہوگئی۔
 
عافیہ موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی طویل عرصے سے شدید علیل تھیں اوراُن کی عمر 80 برس تھی۔
 
عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے، ترجمانِ عافیہ موومنٹ کا کہنا ہے کہ عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔
 
یاد رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
 
علاوہ ازیں گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* :