ایکنا نیوز- کربلا الآن نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنی عامر موکب ہر سال کربلا شہر میں داخل ہوتے وقت اور بین الحرمین میں قرآن کریم کی آیات اور احادیثِ نبویؐ پر مشتمل بڑے بڑے تصویری بینرز اور فن پارے آویزاں کرتا ہے، جن کے ذریعے زائرین تک دینی اور اخلاقی پیغامات پہنچائے جاتے ہیں۔
سفید لباس میں ملبوس بنی عامر کا جلوس ہر سال اربعین حسینی سے قبل بصرہ سے اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے اور 19 صفر کو کربلائے معلیٰ پہنچتا ہے، جہاں شرکاء "لبیک یا حسینؑ" کی صداؤں کے ساتھ حضرت امام حسینؑ کے روضۂ مبارک پر حاضری دیتے ہیں۔
بنی عامر موکب ہر سال ماہِ صفر کے آغاز سے تقریباً 250 کلومیٹر طویل سفر پیدل طے کرتا ہے۔ یہ قافلہ عراق کے مختلف شہروں اور صحرائی علاقوں سے گزرتے ہوئے صبر، استقامت اور سفر کی مشقتیں برداشت کرکے کربلا پہنچتا ہے، جہاں وہ اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں شریک ہو جاتا ہے۔/
۔
4367810