اربعین پرروضۂ علوی کی جانب سے خواتین زائرین کے لیے قرآنی پروگراموں کا اہتمام

IQNA

اربعین پرروضۂ علوی کی جانب سے خواتین زائرین کے لیے قرآنی پروگراموں کا اہتمام

6:58 - August 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520530
1
ایکنا: روضۂ مبارک علوی نے اربعین حسینی کے موقع پر خواتین زائرین کے لیے خصوصی قرآنی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔

ایکنا نیوز- روضۂ مقدس علوی کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق حرمِ مطہر حضرت امام علیؑ کے شعبۂ تعلیمِ قرآن برائے خواتین نے اربعین زائرین کی خدمت کے لیے مقررہ مختلف مقامات پر قائم سات قرآنی مراکز کے ذریعے اپنے تعلیمی و تبلیغی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام میں 26 خواتین ملازمین اور رضاکار خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ان مراکز پر زائرین کو سورۂ فاتحہ اور مختصر سورتوں کی درست قرات کی تعلیم، قرآنی سوالات کے جوابات، تلاوت کی نگرانی، تلفظ اور تجوید کی غلطیوں کی اصلاح جیسی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد اربعین کے دوران قرآنی ثقافت کو فروغ دینا اور دینی شعور میں اضافہ کرنا ہے۔

شعبۂ تعلیمِ قرآن برائے خواتین کی سربراہ دلال الطباطبائی نے کہا کہ یہ پروگرام روضۂ مبارک امام علیؑ کے اس مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد قرآن کریم کی خدمت اور اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان قرآنی مراکز پر خواتین زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ یہاں انہیں قراءت کی اصلاح، قرآنی رہنمائی اور قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملتا ہے۔

دلال الطباطبائی نے مزید کہا کہ یہ شعبہ زائر خواتین میں قرآنی تلاوتیں، دعائیں اور متبرک تحائف تقسیم کرتا ہے، نیز انہیں زیارت کے بابرکت موقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت اور ذکرِ الٰہی کی ترغیب بھی دیتا ہے تاکہ ان کے ایمان اور روحانی وابستگی میں مزید اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حرمِ مطہر امام علیؑ کے شعبۂ تعلیمِ قرآن برائے خواتین کے تعاون سے یہ قرآنی مراکز اپنی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، جو اربعین کے دوران قرآنی آگاہی کو عملی خدمت کے ساتھ یکجا کرنے کے روضۂ علوی کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔/

 

4367507

نظرات بینندگان
captcha