گستاخ رسول اور شیطانی آیات کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ+ فلم

IQNA

گستاخ رسول اور شیطانی آیات کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ+ فلم

8:03 - August 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512491
تہران ایکنا- برطانوی مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ، ’حالت حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل بول نہیں پا رہے. ایجنٹ

ایکنا نیوز- برطانوی مصنف سلمان رشدی کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کے متعلق خبریں اچھی نہیں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور بول نہیں پا رہے ہیں۔

 

ان کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے ایک بیان میں کہا کہ ’مصنف سلمان رشدی پر سٹیج پر تقریب کے دوران حملہ کیا گیا، اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور بولنے سے قاصر ہیں۔ ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو جانے کا امکان ہے۔‘

گستاخ رسول اور شیطانی آیات کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ+ فلم

 

ان کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے کہا کہ ’سلمان رشدی ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائیں گے، ان کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے، اور ان کے جگر میں چھرا گھونپ کر نقصان پہنچایا گیا تھا۔‘

گستاخ رسول اور شیطانی آیات کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ+ فلم

سلمان رشدی پر امریکی ریاست نیویارک میں ایک تقریب کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا اور ان کی گردن اور پیٹ پر وار کیے گئے۔

 

پولیس نے سلمان رشدی پر حملے کے بعد نیو جرسی کے علاقے فیئر ویؤ سے تعلق رکھنے والے ہادی متار نامی ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

گستاخ رسول اور شیطانی آیات کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ+ فلم

 

برطانوی مصنف سلمان رشدی پر امریکہ کی ریاست نیو یارک میں سٹیج پر حملہ کیا گیا۔ تاہم پولیس کی طرف سے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کسی مقصد یا الزامات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور وہ جائے وقوع سے ملنے ایک بیگ اور الیکٹرانک آلات کی جانچ کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

سلمان رشدی کو گذشتہ کئی برسوں کے دوران دھمکیاں ملتی رہی ہیں جبکہ 1989 میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں سلمان رشدی کی موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ویڈیو کا کوڈ

 

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جب ان پر حملہ ہوا اس وقت سلمان رشدی شیتوقوا انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔

 

عینی شاہدین نے دیکھا کہ اسی اثنا میں ایک شخص سٹیج کی جانب دوڑا اور اس نے سلمان رشدی کو مکا رسید کیا یا چاقو سے حملہ کیا۔ اس واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد سٹیج کی طرف دوڑے۔

 

ان کے مطابق وہاں موجود افراد نے حملہ آور پر قابو پا لیا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

 

 

نیو یارک پولیس کے مطابق اس حملے میں سلمان رشدی کی گردن اور پیٹ میں کم از کم ایک ایک بار چھرا گھونپا گیا، جس کے بعد ان کو پیلی کاپٹر کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

اس حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے ہینری ریس کو بھی سر پر معمولی چوٹ آئی ہے۔ ان کے ادارے نے ہی اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

 

اس تقریب میں موجود ایک آرٹسٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ صبح سے تقریب کی ریہرسل معمول کے انداز میں چل رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ حملے کے بعد سے تقریب کے مقام کا لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے.

4077615

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha