امیر عبداللہیان اور گوٹرش کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،یمن کی جنگ بندی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

IQNA

امیر عبداللہیان اور گوٹرش کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،یمن کی جنگ بندی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

16:05 - October 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512822
ایکنا تہران- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان فون کال کے دوران یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال اور آراء کا تبادلہ ہوا۔

ایکنانیوز-ایرانی  میڈیاکےمطابق

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام میں مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی تعمیری کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے یمن کی انسانی ناکہ بندی کو ہٹانے اور جنگ بندی جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت کی اور یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha