شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کی وزیر اعلی سے قومی مسائل حل کرنے کی درخواست

IQNA

شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کی وزیر اعلی سے قومی مسائل حل کرنے کی درخواست

10:12 - October 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512932
ایکنا تھران- گذشتہ ممبئ شیعہ اثناء عشری بشمول شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کے صدر صفدر کرم علی کی قیادت میں وفد نے مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایک ناتھ شندے صاحب سے قومی مسائل پر گفتگو کی۔

ڈیلی آگ کے مطابق  ۱۶اکتوبر ۲۰۲۲ کو ممبئ شیعہ اثناء عشری بشمول شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کے صدرجناب صفدر کرم علی، مولانا سید ظہیر عباس رضوی اور مولانا روح ظفر صاحب پیش نماز خوجہ جامع مسجد کی قیادت میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایک ناتھ شندے صاحب سے قومی مسائل پر گفتگو کی۔

جس میں قبرستان کی دستیابی، گورمنٹ کے کارپوریشن میں شیعہ نمائندگی۔۔اسکول اور کالج کے لیئے مناسب جگہ۔ اسمبلی میں شیعہ نمائندگی جیسے اھم موضوعات پر گفتگو کی گئ۔۔

۔۔چیف منسٹر صاحب نے ان باتوں کو سنا اور یقین دلایا کہ ہم سنجیدگی سے آپ کے مطالبات پر غور کریں گے۔

اس وفد میں 1000 سے زائد مومنین ممبئ اور مضافات سے تشریف لائے مومنین نے شرکت کی۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha