
ڈیلی آگ کے مطابق ۱۶اکتوبر ۲۰۲۲ کو ممبئ شیعہ اثناء عشری بشمول شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کے صدرجناب صفدر کرم علی، مولانا سید ظہیر عباس رضوی اور مولانا روح ظفر صاحب پیش نماز خوجہ جامع مسجد کی قیادت میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایک ناتھ شندے صاحب سے قومی مسائل پر گفتگو کی۔
جس میں قبرستان کی دستیابی، گورمنٹ کے کارپوریشن میں شیعہ نمائندگی۔۔اسکول اور کالج کے لیئے مناسب جگہ۔ اسمبلی میں شیعہ نمائندگی جیسے اھم موضوعات پر گفتگو کی گئ۔۔
۔۔چیف منسٹر صاحب نے ان باتوں کو سنا اور یقین دلایا کہ ہم سنجیدگی سے آپ کے مطالبات پر غور کریں گے۔
اس وفد میں 1000 سے زائد مومنین ممبئ اور مضافات سے تشریف لائے مومنین نے شرکت کی۔