ایکنا نے الکفیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس مقابلے میں تقریباً 800 افراد نے شرکت کی جس کا اہتمام نجف قرآنی علمی اسمبلی نے کیا تھا اور یہ مقابلہ اس سال (1444 ہجری) کے اربعین کے دنوں میں منعقد ہوا تھا۔
نجف قرآنی علمی اسمبلی سے منسلک قرآن کریم مرکز نے اس مقابلے کی نگرانی کی اور اس مرکز کے قرآنی تحقیق و مطالعات کے شعبہ کے سربراہ سید کاظم الحکیم نے کہا: یہ مقابلہ تین زبانوں عربی، فارسی اور انگریزی میں منعقد ہوا، ، اور اس میں 30 مختلف قرآنی سوالات شامل تھے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ مقابلہ 10 صفر کو شروع ہوا اور ربیع الاول کے وسط تک جاری رہا، انہوں نے واضح کیا: پاکستان، سعودی عرب، بحرین، کویت، ہندوستان، امریکہ، شام، ایران، افغانستان، فرانس اور انگلینڈ جیسے11 ممالک سے تقریباً 800 مرد و خواتین نے اس میں حصہ لیا اور عراقی صوبوں میں سے بغداد، بصرہ، نجف، ذی قار، کربلا، بابل، واسط، سماوہ، میسان، موصل، دیوانیہ، صلاح الدین اور دیالہ کو مرد وخواتین نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی۔
الحکیم نے یہ بھی کہا: 293 افراد نے مقابلے کے مکمل پوائنٹس حاصل کیے اور سب سے اوپر 30 افراد کو منتخب کرنے اور نقد اور غیر نقد انعامات حاصل کرنے کے لیے قرعہ اندازی کے مرحلے میں داخل ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا: مقابلے کے صحیح جوابات آج 9 نومبر کو شائع کیے جائیں گے، اور آنے والے دنوں میں قرعہ اندازی کی جائے گی اور جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان القرآن سینٹر کے ٹیلی گرام فیس بک اور انسٹاگرام کے پیجز اور نیٹ ورکس پر کیا جائے گا۔
4095941