رہبر معظم سال کی اہم ترین شخصیت قرار

IQNA

اردنی اسلامی مرکز؛

رہبر معظم سال کی اہم ترین شخصیت قرار

10:06 - November 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3513032
ایکنا تھران- اسلامی مرکز اردن نے سال 2023 میں پانچ سو اہم ترین شخصیات کا انتخاب کیا جس میں رہبرمعظم، آیت اللہ سیستانی اور حسن نصراللہ پچاس ٹاپ فہرست میں شامل ہیں۔

ایکنا نیوز کےمطابق اسلامی مرکز اردن کی جانب سے پانچ سو موثر ترین اسلامی شخصیات کا نام شایع کیا گیا ہے جنمیں حضرت آیت‌الله العظمی خامنه‌ای، مقام معظم رهبری(مدظله‌العالی)، آیت الله سید علی سیستانی اور سید حسن نصرالله ٹاپ پچاس میں سرفہرست ہیں۔

ان شخصیات میں ترکی صدر اردگان، امیر قطر، شاہ اردن، مراکشی بادشاہ، شیخ الازحر، سید حسین نصر، مقتدی صدر، محمد صلاح اور بعض دیگر شخصیات شامل ہیں۔

اس فہرست میں جمعیت علما ہند کے مولانا محمود مدنی کو مرد سال اور عائشہ عبدالرحمن بولی کو بہترین مترجم خاتون قرار دیا گیا ہے۔

ان افراد کو مختلف کیٹگریز سیاسی، مذہبی، روحانی، انسانی دوستانہ، فلاحی، اجتماعی، تجارتی، ٹیکنالوجی، ثقافت و آرٹ، قرآنی، میڈیا اور سپورٹس کے شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

 

انتخاب مقام معظم رهبری در بین شخصیت‌های برتر سال از سوی موسسه اردنی

 

ان افراد کو مختلف علاقوں جیسے میڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، ایشیاء، یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ سے منتخب کیے گیے ہیں۔

اسلامی اسٹریٹیجک مطالعاتی مرکز اردن سال 2009 سے سالانہ پانچ سو موثر ترین اسلامی شخصیات کا نام شایع کررہا ہے۔/

 

4096240

نظرات بینندگان
captcha